لاہور(نیوز رپورٹر) سوسائٹی آف سرجنز پاکستان لاہور چیپٹر کے نئے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری ، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہوئی، جس کے مہمان خصوصی کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے سابق صدر پروفیسر ظفر اللہ چوہدری تھے جبکہ نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر جاوید اکرم، صدر کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پروفیسر خالد مسعود گوندل اور پروفیسر عامر زمان خان نے بطور مہمان خاص شرکت کی۔وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔تقریب میں سوسائٹی آف سرجنز کے نو منتخب عہدیداران نے حلف اٹھایا۔ تقریب میں پروفیسر عبدالمجید چوہدری، پروفیسر مختار حسن رندھاوا،پروفیسر خالد اشرفی، پروفیسر عامر زمان خان،پروفیسر اصغر نقی ، چیف آپریٹنگ آفیسر پروفیسر فیصل مسعود ، پروفیسر اشرف نظامی ، پرفیسر ابرار اشرف ، پروفیسر یار محمد ، پروفیسر وارث فاروقہ، پروفیسر فاروق افضل ڈاکٹر عامر سہیل سمیت سرجنز کی کثیر تعداد موجود تھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر جاوید اکرم نے سوسائٹی آف سرجنز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ سابق صدر سی پی ایس پی پروفیسر ظفر اللہ چوہدری کا کہنا تھا کہ میں امید کرتا ہوں کے نئی کونسل اپنے فرائض نہایت محنت اور لگن سے سرانجام دے گی ۔ پروفیسر خالد مسعود گوندل کا کہنا تھا کہ الیکشن پراسیس مکمل ہونے کے بعد ہم تمام ممبران ایک صف میں کھڑے ہیں۔ پروفیسر وارث فاروقہ کا بطور صدر سوسائٹی کیلئے جو ویژن اور لائحہ عمل ہے۔