حافظ آباد:تیز رفتار گاڑی نے6 سالہ  بچے کو کچل کر ہلاک کردیا

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) نواحی قصبہ کولوتارڑ میں تیز رفتار گاڑی نے چھ سالہ بچے کو کچل کر ہلاک کردیا جس کے بعد ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عابد ٹیلر ماسٹر کا چھ سالہ بیٹا ثاقب کوبرا چوک کے قریب سے گزررہا تھا کہ اچانک نامعلوم تیز رفتارگاڑی نے اسے کچل کر ہلاک کردیا ۔ گاڑی کا ڈرائیور فرار ہوگیا۔ بچے کی ہلاکت سے علاقہ میں غم وغصہ کی لہر سرایت کرگئی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...