شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)پاکستان تحر یک انصاف کے سٹی صدرمیاں افضال حیدر نے کہا ہے کہ عوام پہلے ہی خزانے کی چوری کو برداشت نہیں کر رہے تھے وہ اپنے ووٹ کی چوری پر بھی گہری تشویش اور بے چینی کا شکار ہیں عوام کے فیصلے کو تسلیم کرنے میں ہی پاکستان کی خیر اور بھلائی ہے جو سیاسی جماعتیں زبردستی بوجھ اٹھانے کی کوشش کررہی ہیں وہ اس کے نیچے دب جائیں گی بدترین انتخابی دھاندلی نے انتخابات کے نتائج کو دھندلا دیا ہے ۔چوری شدہ مینڈیٹ سے بننے والی حکومت ملک کو سیاسی و عدم استحکام نہیں دے سکے گی انہوں ن کہاکہ عوام چاہتے ہیں ان کے مسائل حل کئے جائیں اس لئے جسے منتخب کیا گیا ہے انہیں حکومت کرنے کا موقع دیا جائے ۔
عوام ووٹ کی چوری پر گہری تشویش میں مبتلا ہیں:افضال حیدر
Feb 26, 2024