گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) صدر سی، بی، اے آل سینٹری ورکرز یونین آصف یوسف و جنرل سیکر ٹری سلاس مٹو نے کہا ہے کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا سٹاف جنوری اور فروری کی تنخواہوں کی تاخیر پر سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ جلد از جلد ملازمین کی تنخواہیں جاری کی جائیں۔ بصورت دیگر ملازمین کام چھوڑ ہرتال کرنے پر مجبور ہونگے جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی۔ اس حوالے سے گزشتہ روز یونین کے عہددران نے ورکرز کی تنخواہیں بروقت ادا نہ کرنے کے سلسلہ میں تحریری درخواست پیش کرتے ہوئے اپنی مشکلات بیان کی ہیں۔