حافظ آباد:صفائی کے ناقص انتظامات، مختلف علاقے گندگی کے ڈھیر میں تبدیل، شہری پریشان

Feb 26, 2024

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) میونسپل کمیٹی کے افسران و عملہ کی نااہلی کے باعث شہر کے مختلف علاقے گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے۔صفائی کے ناقص انتطامات پر شہری پریشان۔ مختلف علاقوں محلہ میاں دا کوٹ، محلہ بہاولپورہ شرقی و غربی، محلہ پیر کالے شاہ، ساگر روڈ، محلہ مصری خاں سمیت متعدد علاقوں میں میونسپل کمیٹی کے افسران اور عملہ کی نااہلی کے باعث جگہ جگہ گٹرنالے اُبل پڑے۔ مختلف علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مونسپل کمیٹی کے عملے کی غفلت و لاپرواہی کے باعث گزشتہ کئی ماہ سے صفائی نہ ہونے کے باعث جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہیں۔ سیوریج کا پانی گلیوں اور گھروں میں داخل ہونے سے علاقہ مکین جان لیوا امراض میں مبتلا ہونے لگے۔ نکاسی کا نظام درست نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں خصوصاً نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔محلہ میاں دا کوٹ کی گلی رندھاوا والی میں کئی روز سے گندا پانی کھڑا ہے اور کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے کئی مرتبہ میونسپل انتظامیہ کو درخواست کی اور احتجاج بھی کیا ۔ شہریوں نے میونسپل کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلدمحلہ میاں دا کوٹ سمیت دیگر علاقوں سے گندگی کے ڈھیر اٹھائے جائیں اور گٹر نالوں کی صفائی کی جائے ۔اور گند وکچرا جمع کر نے کے لیے کوڑے دان رکھے جائیں تاکہ آبی آلودگی کا خاتمہ ہوسکے تاکہ وہ مزید مشکلات اور مختلف بیماریوں سے بچ سکیں۔

مزیدخبریں