نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار)نامہ نگار نوائے وقت راشد محمود خاور کیخلاف بے بنیاد مقدمہ کی مذمت، پولیس حکام سے شفاف انکوائری اورانصاف کا مطالبہ،بتایا گیا ہے کہ پریس کلب رجسٹرڈ نوشہرہ ورکاں کے وائس چیئر مین راشد محمود خاور کے خلاف مقامی پولیس نے بے بنیاد مقدمہ درج کرلیا۔موضع عابد آباد میں مبینہ طور پرنامعلوم افرادنے عبدالحمید نامی شخص کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا مقامی پولیس نے بغیر انکوائری کے سنیئر صحافی راشد محمود خاور کے خلاف جرم کی ایماء کا مقدمہ درج کرلیا ۔پریس کلب کے عہدیداران وممبران سمیت صحافتی حلقوں نے سنئیر صحافی پربلاجواز مقدمہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش کی جائے اور بے گناہ صحافی راشد محمود خاورکوفوری انصاف فراہم کرتے ہوئے مقدمہ میں سے ان کا نام خارج کیا جائے۔