لاہور(سپورٹس رپورٹر)ظفر ریاض باری اور سعید آرائیں کو اگلے چار سال کیلئے سندھ ہینڈبال ایسوسی ایشن کا صدر اور جنرل سیکریٹری منتخب کرلیا گیا۔ شبیر احمد چانڈیو کو خزانچی منتخب کیا گیا۔منی سپورٹس کمپلیکس ناظم آباد میں سندھ ہینڈبال ایسوسی ایشن کا سالانہ جنرل باڈی اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام عہدیداران کو متفقہ طور پر اگلے چار سال کیلئے منتخب کیا گیا، جنرل باڈی اجلاس میں سندھ کے چھے ریجنز، کراچی ، حیدرآباد ، میرپور خاص، سکھر، لاڑکانہ اور بینظیر آباد کے نمائندوں نے شرکت کی۔