فیروزوالہ(نامہ نگار) پی پی 139 جماعت اسلامی کوٹ عبدالمالک کے سینئر رہنما عمیر مشتاق کمبوہ نے کہا سوئی گیس کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ فوری طور پرواپس لیا جائے۔فکسڈ ٹیکس کے نام پر غریبوں کی جیبوں پر ڈاکہ مارا جارہا ہے۔بے روزگار، غربت و مہنگائی کی ستائی عوام کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے۔جماعت اسلامی مہنگائی اور بیروزگاری، ظالمانہ ٹیکسوں کیخلاف جدو جہد جاری رکھے گی۔
سوئی گیس کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ فوری واپس لیا جائے:عمیر مشتاق کمبوہ
Feb 26, 2024