فیروز والہ : تاجر کے گھر ڈاکہ‘لاکھوں نقدی ‘زیورات لوٹ لئے  

 فیروزوالہ( نامہ نگار )رضوان پارک میں 8 ڈاکووں نے تاجر محمد عارف کے گھر داخل ہو کر اہل خانہ کو یزعمال بنا کر 6 لاکھ روپے کی رقم اور15 لاکھ روپے مالیت کے زیورات موٹر سائیکل 2موبائل اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔ کوٹ عبدالمالک کے قریب ڈاکوؤں نے دن دہاڑے پانچ افراد سے5 موٹر سائیکلیں، نقدی اور 4موبائل چھین کر لے گئے ۔متاثرین میں منظور حسین محمد عمر ارشاد احمد اور زاہد وغیرہ شامل ہیں ۔ نامعلوم افراد نے ارشاد احمد کی کار گھر کے باہر سے چوری کر لی اورفرار ہو گئے ۔پولیس نے  واقعات کی رپورٹ درج کر لی تاہم پولیس کسی واردات کا سراغ نہ لگا سکی۔ منڈیالی کے قریب ڈاکوفیملی سے زیورات نقدی چھین کر لے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...