فیروزوالہ( نامہ نگار) لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں سات افراد زخمی ہو گئے۔ فیض پور کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے تین افراد عدیل ،سیف اللہ اور راہگیر کو زخمی کر دیا جنہیں ہسپتال داخل کرا دیا گیا ۔ایک زخمی کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔ حملہ آور ہوائی فائرنگ کرتے فرار ہو گئے ۔کالا شاہ کاکو کے قریب موٹر سائیکل نہ دینے پر نوجوان امیر علی نے ساتھیوں کی مدد سے فائرنگ کر کے باپ بیٹے سمیت تین افراد کو زخمی کر دیا ۔زخمیوں میں منور حسین اس کا بیٹا سرفراز اور ہمسایہ غلام حسین شامل ہیں جنہیں ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ فیروز والا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔ کوٹ عبدالمالک میں لین دین کے تنازعہ پر دو افراد نے حملہ کر کے نوجوان کو زخمی کر دیا ملزمان فرار ہو گئے۔
فیروز والہ : فائرنگ کے واقعات ‘باپ بیٹے سمیت7 افراد زخمی
Feb 26, 2024