لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس نے قذافی سٹیڈیم لاہور اور ملتان سٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے تھے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ملتان اور لاہور میں سکیورٹی کے سخت انتظامات یقینی بنائے گئے۔پولیس ٹیمیں کھلاڑیوں،آفیشلز اور شائقین کی سکیورٹی اور سہولت کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں۔ پولیس، ٹریفک،ڈولفن سکواڈ،پیرواور ایلیٹ فورس سمیت تمام فارمیشنز کے جوان سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور رہے۔آئی جی پنجاب کی ہدایت پر سیف سٹی کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ہوٹلز، سٹیڈیم اور دیگر حساس مقامات کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی کی گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ سینئر پولیس افسران سکیورٹی اور ٹریفک سمیت تمام انتظامات کی خود نگرانی کریں۔دونوں اضلاع میں پولیس ٹیمیں ضلعی انتظامیہ، متعلقہ انتظامی و سکیورٹی اداروں کیساتھ رابطے میں رہیں اور شائقین کو کھیل سے لطف اندوز ہونے کیلئے مکمل پر امن ماحول فراہم کیا گیا۔