پاکستان تحریک انصاف کے نامزد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں آزاد حیثیت سے حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور نے سنی تحریک میں شمولیت اختیار نہیں کی، وہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا انتخاب بغیر پارٹی کے لڑیں گے۔علی امین گنڈا پور نے سنی تحریک میں شمولیت کا حلف نہیں دیا، وہ اس وقت آزاد امیدوار کی حیثیت سے اسمبلی میں رہیں گے کیونکہ علی امن گنڈاپور نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی میں صوبائی صدارت کے لیے کاغذات جمع کرائے ہیں۔سنی تحریک میں شمولیت کے بعد علی امین گنڈا پور انٹراپارٹی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے، اس لیے انہوں نے اسمبلی میں آزاد حیثیت سے حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلی کا انتخاب بھی بغیر پارٹی کے لریں گے۔