اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ نیب کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کی درخواست ضمانت کو غیر مؤثر قرار دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں میں توشہ خانہ نیب کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست ضمانت کو غیر موثر قرار دے دیا۔ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہم نے یہ درخواست دائر کی تھی مگر اس میں مکمل ڈوز دے دی گئی، اب اس کیس میں سزا کے خلاف اپیل دائر کی گئی ہے، وہ اپیل بھی آج لگی ہوئی ہے۔چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ جی وہ آج خصوصی بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اورجسٹس طارق محمود جہانگیری نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کی۔عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر نوٹس جاری کردیے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئندہ ہفتے کے لیے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک نیب سے جواب طلب کرلیا۔