وزیراعلیٰ کےانتخاب کیلئےسندھ اسمبلی کااجلاس شروع ہوگیا۔تفصیلات کےمطابق سندھ اسمبلی کااجلاس نومنتخب سپیکر اویس قادر شاہ کی صدارت جاری ہے،اجلاس کاباقاعدآغازتلاوت قرآن پاک سےکیاگیا۔اجلاس شروع ہوتےہی پیپلزپارٹی کےنادرمگسی نےاسمبلی رکنیت کاحلف اٹھایا۔سندھ اسمبلی میں وزیراعلیٰ کےانتخاب کاعمل شروع ہوگیا۔سپیکراویس قادرشاہ نےکہاکہ جومرادعلی شاہ کےحق میں ہیں وہ دائیں جانب لابی میں جائیں،اورجوعلی خورشیدی کےحق میں ہیں وہ بائیں طرف لابی میں چلےجائیں۔ سیکرٹری اسمبلی نےارکان کےنام پکارنےشروع کر دئیے۔پیپلزپارٹی نےمرادعلی شاہ کووزیراعلیٰ کےمنصب کیلئےنامزدکیاجبکہ ایم کیوایم نےعلی خورشیدی کووزیراعلیٰ سندھ کیلئےمیدان میں اتاراہے۔سنی اتحاد کونسل،جماعت اسلامی اورجی ڈی اے نےانتخاب کےبائیکاٹ کااعلان کیا ہے۔سندھ اسمبلی میں114نشستوں کےساتھ پیپلزپارٹی اکثریتی جماعت ہے،جبکہ ایم کیوایم پاکستان36 نشستوں کےساتھ دوسری بڑی پارٹی ہے۔واضح رہےکہ مرادعلی شاہ کا مسسلسل تیسری باروزیراعلیٰ سندھ بننےکیلئےپرعزم ہیں۔