ہم وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کو نہیں مانتے، رانا آفتاب

سنی اتحاد کونسل کے وزیراعلیٰ کے امیدوار رانا آفتاب احمد نے کہا کہ ہم اس الیکشن کو نہیں مانتے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا آفتاب احمد نے کہا کہ میں نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنی تھی، اسپیکر سمجھتے ہیں کہ ان کو قانون پر بہت عبور ہے۔رانا آفتاب احمد کا کہنا ہے کہ میاں اسلم اقبال اور احمر رشید بھٹی کو محفوظ راستہ دیا جائے، میرا یہی کہنا ہے کہ جمہوری عمل کے لیے اس انتخاب کو نہیں مانتے، انہوں نے ممبران کو زر خرید سمجھا ہوا ہے، ہماری لیگل کمیٹی بیٹھے گی جو معاملے کو دیکھے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا نمبر 140 سے کراس کر جائے گا، آج کا دن جمہوری عمل کا دن تھا، اسپیکر نے اس دن کو سیاسی دن بنا دیا، ہم نے جمہوری عمل سے باہر نہیں جانا تھا، ہمارے ممبران اسمبلی گیٹ پر موجود تھے۔رانا آفتاب احمد نے کہا کہ میاں اسلم، حافظ فرحت اور دوسرے ممبران کو اسمبلی لایا جائے، میں اس پر بات کرنا چاہتا تھا، ہم نے ٹوکن واک آؤٹ کیا، ہم پوری تیاری سے آئے تھے، ہمارے ممبران کو اسمبلی نہیں آنے دیا، اسپیکر بضد تھے کہ ہمیں بات نہیں کرنے دینی۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے رولز کی خلاف ورزی کی گئی ہے، اسپیکر کے رویے پر بہت افسوس ہوا، ہم بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن