صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری مسترد کردی۔ایوان صدر کے ذرائع کےمطابق صدر نے سمری اعتراضات لگا کر واپس بھجوا دی ۔صدر نے سمری پر اعتراض عائد کیا کہ پہلے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں مکمل کی جائیں ابھی ایوان نامکمل ہے ۔دوسری جانب قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے صدرکے اجلاس نہ بلانے پر سپیکر کو 29 فروری کو خود اجلاس بلانے کی تجویز دیدی۔ اس معاملے پر نگران حکومت اور وزارت پارلیمانی امور و قانون و انصاف کا موقف بھی لیا جائے ۔سپیکر کو تجویز۔