مریم نواز اپنے والد نواز شریف کے نقش قدم پر چلیں گی: رانا ثناء اللہ

Feb 26, 2024 | 21:01

ویب ڈیسک

لاہور : ن لیگی رہنما راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ تاریخی لمحہ ہے، پنجاب کی بہادر بیٹی مریم نوازپنجاب کی خدمت کاسب سے بڑا منصب سنبھالنے جا رہی ہیں۔مریم نواز شریف کے نقش قدم پر چلیں گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہادر بیٹی مریم نواز پنجاب کی خدمت کاسب سے بڑے منصب سنبھالنے جارہی ہیں، یہ تاریخی لمحہ ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب خدمت کامنصب ہے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جو روایت نوازشریف نے قائم کی جسے شہبازشریف نے آگے بڑھایا تھا، اسی روایت کو مریم نواز بھی آگے بڑھائیں گی۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ مریم نواز پنجاب کی منتخب وزیراعلیٰ ہونگی .میرٹ پر کام کریں گی اور ان شااللہ مریم نواز کو تمام طبقات کا تعاون حاصل ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں سب سے بڑا چیلنج بدتہذیبی اور نفرت کی سیاست کا ہے.پاکستان کو سیاسی استحکام دینا ہوگا. جس سے معاشی استحکام آئے گا۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پارٹی کیساتھ ہوں، جہاں ضرورت ہوئی میں حاضرہوں گا۔

مزیدخبریں