ماہر نفسیات نے جھوٹ پکڑنے کا طریقہ بتا دیا

Feb 26, 2024 | 21:15

ویب ڈیسک

ماہرین نفسیات جھوٹ بولنے والے شخص کی کچھ ایسی علامات بتاتے ہیں جن پر غور کیا جائے تو بہت حد تک مخاطب کا جھوٹ پکڑا جا سکتا ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق ماہرین نفسیات جو علامات بتاتے ہیں ان میں ’اس شخص کا مختلف وقت میں متضاد باتیں کرنا، نظر ملانے سے کترانا، جذباتی عدم دلچسپی اور روئیے میں تبدیلی‘ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ باڈی لینگوئج اور گفتگو سے بھی کچھ اشارے ملتے ہیں جن سے علم ہو سکتا ہے کہ وہ شخص آپ سے جھوٹ بول رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق باڈی لینگوئج کو دیکھا جائے گا تو وہ شخص نروس اور بے قرار لگے گا، اسے پسینہ آئے گااور اس کے ہاتھ کانپیں گے۔ اس کے علاوہ وہ دفاعی پوزیشن میں کھڑا نظر آئے گا۔ اس کے علاوہ ہچکچاہٹ، جھجھک، رک رک کر بولا اور آواز میں کپکپاہٹ بھی جھوٹ بولنے کی علامات ہو سکتی ہیں۔

مزیدخبریں