آٹھ فروری کو عوام کا وقت اور ان کا اعتماد برباد کر دیا گیا، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام ہاتھوں میں شناختی کارڈ لیےکئی گھنٹے قطاروں میں کھڑی رہے، عوام کا وقت اور ان کا اعتماد برباد کر دیا گیا۔ 

اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ جو کامیاب ہوئے مبارکباد نہیں لی، چہرے اترے ہوئے تھے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں رہی سہی جمہوریت 8 فروری کو بک گئی۔ کوئی فارم 45 تو کوئی فارم 47 کی بات کر رہا ہے۔ 

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ انتخابات میں عوام کے 50 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔ 

سراج الحق نے کہا کہ عالمی مندوبین پاکستان کے انتخابات کو تسلیم نہیں کر رہے۔

ای پیپر دی نیشن