عوام کو ایک اور جھٹکا، بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 7 روپے 5 پیسے اضافہ

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کو ایک اور جھٹکا، فی یونٹ قیمت میں 7 روپے5 پیسے اضافہ کر دیا گیا۔نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نو ٹیفکیشن جاری کر دیا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں کے اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہو گا. لائف لائن سمیت کے الیکٹرک صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہو گا۔

واضح رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ جنوری کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن