میاں نواز شریف کے اصلاحاتی ایجنڈے پرپیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نون کے مذاکرات جاری ہیں، دونوں پارٹیوں نے چینی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر جوڈیشل کمیشن بنانے پراتفاق کرلیا۔

اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے بعد میڈیا کو بریفننگ دیتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے بتایا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان جاری مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اوریہ بات چیت بے نتیجہ نہیں ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ چینی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پرسابق جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمشین بنے گا جبکہ مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے میکنزم پرجمعرات کو بات ہوگی۔ وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ احتساب بل اوراینٹی کرپشن میکنزم پروفاقی وزیر قانون بابراعوان نےتفصیلی بریفنگ دی ہے، امید ہے کہ بل جلد تیارکرلیا جائے گا۔ اس موقع پرسابق وزیر خزانہ ورمسلم لیگ نون کی کمیٹی کے سربراہ اسحق ڈار کا کہنا تھا کہ طے شدہ ایجنڈے کے مطابق وفاق اورصوبوں میں اخراجات کو کم کیا جائے گا اس سلسلے میں پنجاب نے کام کا آغاز کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی بنیادوں پر قرضے معاف کرانے والوں کی فہرست کافی طویل ہے اور ان کے نام جلد منظرعام پرآئیں گے۔ مذاکرات میں این آراو سمیت تمام عدالتی فیصلوں پرعمل درآمد پر بھی بات ہوئی ہے۔ مذاکرات کا اگلا دور آئندہ ہفتے ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن