اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت/ریڈیو نیوز/ وقت نیوز) سپریم کورٹ نے ریکوڈک منصوبے کےخلاف کیس میں 26 سنیٹرز کے فریق بننے کی درخواست منظور کرلی ہے۔ فرےق بننے کے لئے درخواست دےنے والوں مےںشامل جمےعت علماءاسلام اور مسلم لےگ ق کے سےنےٹرز نے مﺅقف اختےار کےا ہے کہ حکومت کو 260ارب ڈالر کے سونے اور تانبے کے ذخائر غےر ملکی کمپنی کے ذرےعے نکالنے سے روکے۔اوراگرحکومت نے کوئی معاہدہ کےا ہے تو اسے منسوخ کےا جائے،جبکہ فاضل عدالت نے ٹی سی سی کمپنی سے ٹھےکہ کے حوالے سے تمام تفصےلات طلب کر لےں ہیں۔گزشتہ روز چےف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی مےں چار رکنی بےنچ نے کےس کی مزےد سماعت آج تک کے لئے ملتوی کردی ،قبل ازےں ٹیتھان کمپنی کے سی ای او جےر ہاورڈنے عدالت کو بریفنگ میں بتایا کہ ریکوڈک منصوبے کے ہر فےصلے مےں بلوچستان حکومت ساتھ ہوگی۔ منصوبے پر ابتک 220ملےن ڈالر خرچ ہو چکے ہیں، منصوبے میں 80 فیصد تابنا اور 20 فیصد سونا ہے۔ اور نکلنے والا خام مال پروسےسنگ کے لئے چےن ،کورےا اور جاپان بھےجا جائےگا۔98فےصد افرادی قوت بلوچستان سے لی جائےگی۔ حکومت پاکستان کو ٹیکس کی مد میں 8 ارب ڈالر ملیں گے۔