مقبوضہ کشمیرسمیت دنیا بھر میں کشمیری آج بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پرمنارہے ہیں۔

Jan 26, 2012 | 15:12

سفیر یاؤ جنگ
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت رہنماؤں کی یوم سیاہ منانے کی اپیل پرآج کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے ۔ مقبوضہ وادی میں تجارتی مراکز ، دفاتر ،بینک اورعدالتیں بند ہیں۔ یوم سیاہ کے موقع پر کشمیری رہنماؤں نے اپنے اپنے بیانات میں کہا ہے کہ گرفتاریوں اورمظالم سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نہیں روکا جاسکتا۔ مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری جلسے اور ریلیاں بھی نکال رہے ہیں ، دوسری جانب بھارت کے یوم جمہوریہ پر دارالحکومت نئی دہلی سمیت مختلف شہروں میں تقریبات منعقدکی جارہی ہیں، نئی دہلی میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں اورپینتیس ہزار سے زائد سکیورٹی اہل کار تعینات ہیں۔
مزیدخبریں