”کرپشن کا ایک اور منصوبہ“ 8 ارب سے اسلام آباد کی سٹریٹ لائٹ تبدیل ہوں گی

Jan 26, 2012

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد مےں سٹرےٹ لائٹس کی تبدےلی کا مہنگا ترےن منصوبہ تےار کر لےا گےا ہے، جس پر 8 ارب روپے لاگت آئے گی، لائٹس اےشےائی ترقےاتی بنک سے قرض لے کر ےورو کرنسی مےں خرےدی جائےں گی۔ نجی ٹی وی کو ملنے والی دستاوےز کے مطابق ان لائٹس کی خرےداری مےں 1 ارب 53 کروڑ روپے ٹےکس اور ڈےوٹی عائد ہو گی اور 8 ارب کی لاگت کے اس منصوبے کے لئے اےشےائی ترقےاتی بنک سے قرض لےا جائے گا اور 65 ہزار لائٹس کی تبدےلی کی جائے گی جن کی مالےت 5 ارب روپے ہے جس کی ادائےگی ےورو کرنسی مےں کی جائے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق قرض پر 10 فیصد سود بھی دےا جائے گا جس کا بوجھ عوام پر ڈالا جائے گا، اس منصوبے کی منظوری سی ڈی اے اور وفاقی حکومت نے دی ہے، ماہرےن کا کہنا ہے کہ ان لائٹس سے 3 شہروں کو روشن کےا جا سکتا ہے۔ منصوبے کی اصل مالےت ڈےڑھ ارب روپے بنتی ہے اور 6 ارب روپے کی کرپشن کی جا رہی ہے جس کا بوجھ قومی خزانے پر پڑے گا۔
مزیدخبریں