”بھارت مظلوم کشمیریوں کو زیادہ عرصے تک غلام بنا کر نہیں رکھ سکتا“

Jan 26, 2012

سفیر یاؤ جنگ
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مذہبی، سیاسی و کشمیری تنظیموں کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ بھارت سرکار ایک طرف آج یوم جمہوریہ منا رہی ہے تو دوسری طرف آٹھ لاکھ بھارتی فوج کے ذریعہ اس نے مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے، انڈیا کو یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ وہ محض طاقت و قوت کے بل بوتے پر مظلوم کشمیریوں کو زیادہ دیر تک غلام بنا کر نہیں رکھ سکتا، کشمیری مسلمان تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں، حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ دہشت گرد بھارت کی خوشنودی حاصل کرنے کی بجائے مقبوضہ کشمیر میں جاری اس کی ریاستی دہشت گردی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کریں۔ ان خیالات کا اظہار جماعة الدعوة سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، مولانا امیر حمزہ، تحریک آزادی جموں کشمیر کے چیئرمین حافظ سیف اللہ منصور، امیر جماعة الدعوة آزادی کشمیر مولانا عبدالعزیز علوی، مسلم کانفرنس آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما مولانا محمد شفیع جوش، تحریک آزادی جموں کشمیر کے سیکرٹری جنرل حافظ خالد ولید و دیگر نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں انہیں کسی صورت جدا نہیں کیا جا سکتا مظلوم کشمیریوں کی لازوال قربانیوں نے آزادی کشمیر کی منزل کو قریب کر دیا ہے پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کی پشت پرکھڑی ہے لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ حکومت پاکستان بھارت سے دوستی کے چکر میں غاصب فوج کے مظالم اور دہشت گردی کے خلاف آواز بلند نہیں کر رہی۔ اقوام متحدہ اور دیگر حقوق انسانی کے اداروں کی بھارتی ظلم و ستم پر خاموشی نے ان کے دوہرے کردار کو بے نقاب کر دیا ہے حکمران مسئلہ کشمیر پر امریکہ کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے سے باز رہیں۔
مزیدخبریں