جنوبی افریقہ نے تیسرے ایک روزہ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو ایک وکٹ سے شکست دے دیکرتین میچوں کی سیریزمیں نیوزی لینڈ کا وائٹ واش کا خواب چکنا چورکردیا۔

Jan 26, 2013 | 11:44

پوٹ شفسٹروم میں کھیلے گئے آخری میچ میں میزبان جنوبی افریقہ نے دو سو اکسٹھ رنز کا ہدف نو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ۔میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہواجب میکلارین نے جیمز فرینکلن کی گیند باؤنڈری لائن سے باہر پھینک کر اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی جنوبی افریقن بلے باز گریم اسمتھ نے سب سے زیادہ ایک سو سولہ، ڈی کوک نے اکتیس جبکہ میکلارین نے ناقابل شکست پچیس رنز بنائے. کیویز کی جانب سے کائل ملز، جیمز فرینکلن، ولیم سن اور میکلیناگھن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر دوسوساٹھ رنز بناسکی کیویز کی جانب سے کولن مُنرو ستاون، گرانٹ ایلیئٹ چوون اور جیمز فرینکلن تریپن رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ پروٹیز کے ٹسوبے اور ریان میکلارین نے چار، چار وکٹیں حاصل کیں۔گریم اسمتھ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

مزیدخبریں