ملک بھرمیں سردی نےعوام کوپریشان کررکھاہے، محکمہ موسمیات نے بھی موسم کی شدت مزید چند روز تک برقراررہنےکی پیش گوئی کی ہے.

Jan 26, 2013 | 12:16

آزادکشمیرکی وادیاں ہوں یا گلگت بلتستان کے علاقے ، برف باری تو چند روز سے رُکی ہوئی ہے،،،لیکن سردی کی شدت میں کوئی کمی نہیں آرہی۔ رگوں میں خون جماتی سردی نے لوگوں کاگھر سےنکلنا محال کردیاہے. بلتستان میں جلانے کی لکڑی کی قیمت آسمان پر پہنچ چکی ہےاوربعض علاقوں میں فی من لکڑی چھ سو روپے تک فروخت کی جارہی ہے. الاکنڈ ،کوہستان، ہزارہ ڈویژن ، گلیات اور خیبر پختونخوا میں بھی سرد ہوائیں چل رہی ہیں. بلوچستان میں خشک موسم سے بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ سندھ اورپنجاب میں بھی سردی کی لہر برقرار ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران شمالی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی. ملک میں سب سے زیادہ سردی استور میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی سولہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا. اسلام آباد میں صفر، لاہورچار،مظفرآباد دو، پشاور تین، کراچی بارہ،کوئٹہ اور مری منفی دو اور گلگت کادرجہ حرارت منفی چھ سینٹی گریڈ رہا.

مزیدخبریں