اسلام آباد میں لانگ مارچ کے دوران کیےگئے معاہدے پربات چیت کے لیے پیپلزپارٹی،اتحادی جماعتوں اورآئینی ماہرین کاوفد کل طاہرالقادری سےملاقات کرے گا.

Jan 26, 2013 | 12:37

ادارہ منہاج القرآن میں کل ہونےوالی ملاقات میں اسلام آباد میں کیے گئے معاہدے پرعمل درآمد سےمتعلق پیش رفت کاجائزہ اور نگران سیٹ اپ پرمشاورت کی جائے گی. گزشتہ دنوں ڈاکٹرطاہر القادری نے معاہدے پرعمل درآمد نہ کیے جانے کی صورت میں ایک اور لانگ مارچ کی دھمکی دی تھی. حکومت اور عوامی تحریک کےسربراہ کےدرمیان معاہدے پرپیش رفت کاجائزہ لینے کےلیے 27جنوری کوملاقات کافیصلہ کیا گیا تھا.

مزیدخبریں