شاہ زیب قتل کیس: مرکزی ملزم شاہ رُخ جتوئی کو عدالت نےانتیس جنوری تک بچہ جیل بھیج دیا،پولیس نے ملزم سے آلہ قتل نائن ایم ایم پستول بھی برآمد کرلی۔

Jan 26, 2013 | 15:09

شاہ زیب قتل کیس کے ملزمان شاہ رُخ جتوئی، سراج تالپور، سجاد تالپور اورغلام مصطفیٰ کوکراچی کی انسداددہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسرنے عدالت کو بتایا کہ شاہ رخ جتوئی سے آلہ قتل نائن ایم ایم پستول اور چار گولیاں برآمد کرلی گئی ہیں، اسلحہ سلورکلر کی ٹویوٹا کی ڈگی میں ٹائر کے نیچے چھپایا گیا تھا اور یہ گاڑی  چھبیس اسٹریٹ بدر کمال روڈ پر کھڑی تھی۔ تفتیشی افسر کے مطابق گاڑی انڈس کمپنی کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ انکوائری افسر نے ملزمان کے انتیس جنوری تک جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے مسترد کرتے ہوئے عدالت نے ان کا جوڈیشل ریمانڈ دے دیا، میڈیکل رپورٹ میں اٹھارہ سال سے کم عمر ہونے کے باعث شاہ رخ کوبچہ جیل جبکہ دیگر ملزمان کوسینٹرل جیل بھیجا گیا ہے۔ مقدمے کی مزید سماعت تیس جنوری کو ہوگی۔

مزیدخبریں