لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائدحزب اختلاف چوہدری نثار نے کہا کہ وہ سندھ اور بلوچستان کی صورتحال پر اگلے ہفتے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دھرنے کے بعد الیکشن کمشین کو مضبوط بنانے کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن کمیشن تک مارچ بھی کیا جائے گا۔ نون لیگ نے حکومت سے انتخابات سے قبل چاروں سیاسی گورنرز کو تبديل کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ا ن کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری کے لانگ مارچ کی کوئی آئنی اور قانونی حیثیت ہے نہ حکومت کے ساتھ ان کے معاہدے کی۔
چوہدری نثار نے بھی دھرنا دینے کا فیصلہ کرلیا. سندھ اور بلوچستان کی صورتحال پرپارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے بیٹھیں گے۔ چوہدری نثار
Jan 26, 2013 | 15:14