پریذیڈنٹ کرکٹ ٹرافی نیشنل بنک‘ یو بی ایل‘ سوئی گیس کی ٹیمیں کامیاب

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام پریذیڈنٹ ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں نیشنل بنک نے حبیب بنک‘ یونائیٹڈ نے پورٹ قاسم اتھارٹی‘ سوئی گیس نے واپڈا کو ہرا دیا۔ زرعی ترقیایت بنک اور پاکستان ٹیلیویژن کے درمیان میچ ڈرا ہو گیا۔ یو بی ایل اور سوئی گیس کی ٹیموں نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ نیشنل بنک نے حبیب بنک کے خلاف 112 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ نیشنل بنک نے پہلی اننگز میں 328 دوسری میں 3 وکٹوں پر 181 رنز بنائے۔ حبیب بنک نے پہلی اننگز میں 178 جبکہ دوسری میں 216 رنز بنائے تھے۔ یونائیٹڈ بنک لمیٹڈ کی ٹیم نے پورٹ قاسم اتھارٹی کو 169 رنز سے شکست دی۔ یو بی ایل نے پہلی اننگز میں 232 ‘ دوسری میں 387 رنز بنائے تھے۔ پورٹ قاسم اتھارٹی نے پہلی اننگز میں 330 جبکہ دوسری میں 120 رنز بنائے۔ سوئی گیس نے واپڈا کے خلاف 89 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ سوئی گیس نے پہلی اننگز میں 186 جبکہ دوسری میں ایک وکٹ پر 222 رنز بنائے۔ واپڈا نے پہلی اننگز میں 37 جبکہ دوسری میں  182 رنز بنائے۔ زرعی بنک اور پی ٹی وی کے درمیان میچ ڈرا ہو گیا۔ پی ٹی وی نے پہلی اننگز میں 212 ‘ دوسری میں 5 وکٹوں پر 290 رنز بنائے۔ زرعی بنک نے پہلی اننگز میں 462 رنز بنائے۔ میچ میں شرجیل خان نے ڈبل سنچری سکور کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...