ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شفیق الرحیم نے بھی آئی سی سی میں بھارت‘ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے ’’ٹرائیکا‘‘ کی مخالفت کر دی۔ وہ مجوزہ منصوبے پر تنفید کرنے والے دنیا کے پہلے کپتان بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کی منظوری سے بنگلہ دیش ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے سے محروم ہو جائیگا۔ منصوبے پر غور چھوڑ دیا جائے۔ کرکٹ کو دو درجوں میں تقسیم کرنے کی تجویز مایوس کن رہے۔بور ڈ نے منصوبے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شفیق الرحیم نے آئی سی سی ’’ٹرائیکا‘‘ کی مخالفت کر دی
Jan 26, 2014