شہر میں پولیس کا سرچ آپریشن، دو غیرملکیوں سمیت 105 مشتبہ افراد گرفتار

لاہور (سٹاف رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کی مختلف ڈویژنوں میں مشتبہ افراد کیخلاف آپریشن میں 105 افراد کو حراست میں لے لیا گیا جن میں غیرملکی بھی شامل ہیں جبکہ شناخت ہونے پر متعدد افراد کو رہا کر دیا گیا۔ سٹی ڈویژنوں میں تھانہ لوہاری گیٹ کی جانب سے کئے جانیوالے سرچ آپریشن میں 28 افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں 12 افراد کا تعلق خیبر پی کے اور 3 کا تعلق افغانستان سے بتایا گیا ہے۔ تھانہ ٹبی سٹی، مستی گیٹ، رنگ محل، شاہدرہ کے علاقوں میں بھی سرچ آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ ماڈل ٹاؤن ڈویژن کے مختلف تھانوں میں گلبرگ ،کوٹ لکھپت، نشتر کالونی، نصیر آباد اور لیاقت آباد کے علاقوں میں 50 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا۔  اقبال ٹاؤن ڈویژن میں بھی آپریشن کا سلسلہ جاری ہے اور 27 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں 2 غیرملکی بھی شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...