اسلام آباد (اے پی اے) سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے انجیو گرافی کیلئے امریکہ کے دو ہسپتالوں سے رابطہ کرلیا گیا۔ سابق کے قریبی ذرائع کے مطابق پرویزمشرف نے امریکی شہر پیرس، ٹیکساس میں اپنے پاکستانی دوست جو ماہرِ امراض قلب بھی ہیں، سے رابطہ کیا ہے۔ اسکے علاوہ پاکستانی ڈاکٹر نے پرویزمشرف کی انجیو گرافی کیلئے نیویارک کے میو اورکیلی وینٹ ہسپتال میں بات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق صدرکی میڈیکل رپورٹ ان ہسپتالوں کوای میل کردی گئی ہے۔
مشرف کا انجیوگرافی کیلئے امریکہ کے دو ہسپتالوں سے رابطہ
Jan 26, 2014