سینٹ ڈیفنس کمیٹی کے وفد کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ، زخمی مریضوں کی عیادت

اسلام آباد (پ ر) سینٹ کی دفاع کی کمیٹی کے ارکان نے کہا ہے پاکستان کے عوام پاک فوج کے ساتھ ہیں اور مادر وطن کے دفاع کیلئے انکی خدمات اور بیش بہا قربانیوں کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اس امر کا اظہار انہوں نے سی ایم ایچ راولپنڈی میں بنوں اور راولپنڈی کے دہشت گردوں کی عیادت کے دوران کیا۔ سنیٹر مشاہد حسین سید چیئرمین دفاعی کمیٹی کی قیادت میں کمیٹی کے رکن سنیٹرز چودھری شجاعت حسین، فرحت اللہ بابر، سحر کامران، طاہر مشہدی اور سیکرٹری شریف اللہ وزیر پر مشتمل وفد کا کمانڈنٹ سی ایم ایچ میجر جنرل صلاح الدین قاسم، ڈپٹی کمانڈنٹ بریگیڈئر بنگش اور بریگیڈئر نگار نے خیرمقدم کیا۔ وفد نے آئی سی یو، ایچ ڈی یو اور جنرل سرجیکل وارڈز میں فرداً فرداً ہر زخمی کی عیادت کی اور انہیں گلدستے اور پھل پیش کئے۔ آر اے بازار بم دھماکہ کے زخمی حوالدار جعفر نے سنیٹر مشاہد حسین سید سے پوچھا 1122 آپ کے دور میں بنا؟ مشاہد حسین سید نے چودھری شجاعت حسین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا انکے بھائی چودھری پرویز الٰہی نے اپنے دور میں بنایا تھا۔ اس پر حوالدار جعفر نے کہا ریسکیو 1122 نے میری جان بچائی۔ چودھری پرویز الٰہی کا شکریہ۔ حوالدار جعفر نے کہا کہ جب دھماکہ ہوا میں زخمی اور ہوش میں تھا، کوئی نزدیک نہیں آرہا تھا، ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوراً آئی اور مجھے سی ایم ایچ پہنچا دیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...