چترال ‘ ڈی جی خان سمیت مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات ‘20 افراد جاں بحق ‘ متعدد زخمی

چترال/  ڈیرہ غازیخان/ گگو منڈی (آئی این پی/ نامہ نگار) چترال اور ڈیرہ غازیخان سمیت  مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات میں20 افراد جاں بحق جبکہ 70سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جن میں سے متعددکی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ صدرمملکت ممنون حسین، وزیراعظم میاں نوازشریف، تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سمیت سیاسی وسماجی رہنماؤں نے ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔  پولیس کے مطابق شوگران سے چترال جانے والی مسافر کوچ موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جاگری۔ حادثے میں 11افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ ڈیرہ غازیخان میں انڈس ہائی وے پر کوچ اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد کی جان چلی گئی اور12 زخمی ہوگئے۔رحیم یار خان کے قریب دھند کے باعث کراچی سے ایبٹ آباد جانیوالی مسافر کوچ فٹ پاتھ پر چڑھ گئی۔ حادثے میں بچے سمیت 3 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ صادق آباد میں ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو افراد چل بسے۔ بنوںمیں سکول وین حادثے میں35 طلبا زخمی ہو گئے۔ گگومنڈی سے نامہ نگار کے مطابق گگومنڈی سے نامہ نگار کے مطابق  گنے سے لدے ٹرک نے موٹرسائیکل سواروں کو روند ڈالا جس سے ایک جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق چک 104/E.Bکا عمران اس کا بھائی عثمان اور ان کا دوست بشیر احمد موٹر سائیکل پر جا رہے تھے جب وہ چیچہ وطنی روڈ پر 427/E.Bکے قریب پہنچے تو شدیددھندکے باعث گنے سے لدے ٹرک کے ساتھ  ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں عمران جاں بحق جبکہ عثمان اوربشیر احمد شدید زخمی ہوگئے۔ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...