لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب کے 96 لاکھ بچوں کو جہالت کے اندھیروں سے کون نکالے گا۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق پنجاب کے سرکاری سکولوں میں بچوں کے داخلوں کی شرح میں مزید 5 فیصد کمی ہو گئی۔ مڈل تک پہنچنے والوں کی تعداد بھی ایک فیصد کم ہو گئی۔ پنجاب میں 3 ہزار سکول بند ہو گئے، 65 فیصد بچیوں کے تھے۔ پنجاب میں 96 لاکھ بچے سکول نہیں جاتے۔
پنجاب کے سرکاری سکولوں میں داخلوں کی شرح مزید 5 فیصد کم ہو گئی:: سرکاری رپورٹ
Jan 26, 2014