پارلیمنٹ ’’جمہوری قبرستان‘‘ جہاں کوئی غریب کی بات سننے کو تیار نہیں: شیخ رشید

لاہور (آئی این پی)  عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پارلیمنٹ کو ’’جمہوری قبرستان‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں مکمل مک مکائو ہے اور پیپلزپارٹی حکومت کے آگے لیٹ رہی ہے۔ حکمران بھارت سے دوستی کیلئے آخری حد تک جانے کو تیار ہیں مگر بھارت لاہور میں آکر لوگوں کی ٹارگٹ کلنگ کروا رہا ہے۔ ملک اور جمہوریت میں کسی ایک کو بچانے کی بات ہوئی تو ادارے اور عوام ملک کو بچائیں گے۔ حکمرانوں کا شیر غریب عوام کی روٹی تک کھا رہا ہے مگر قوم بے حس ہو چکی ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں عوامی مسلم لیگ کے سبراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں اور تحریک انصاف ہی پارلیمنٹ میں اپوزیشن کر رہے ہیں‘ اگر میں اپوزیشن لیڈر ہوتا تو خورشید شاہ کی طرح ’’ہم آپکے ساتھ ہیں‘‘ کے نعرے لگانے کے بجائے حکمرانوں کو قوم کے سامنے بے نقاب کر رہا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ جمہوری قبرستان ہے جہاں پر غریب کی بات کرنے اور سننے کو کوئی تیار نہیں اور نوازشریف کے پاس پارلیمنٹ میں آنے کو بھی تیار نہیں ہے۔ جس ملک میں وزیراعظم پارلیمنٹ میں نہیں آنا چاہتا وہاں ملک اور قوم کا اللہ ہی حافظ ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...