طالبان کیخلاف آپریشن کا ارادہ نہیں، حملے کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کر رہے ہیں: رانا تنویر

مریدکے (نامہ نگار) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ ہمارا طالبان کے خلاف آپریشن کا ارادہ قطعاً نہیں ہے۔ ابھی فورسز پر حملوں کے مجرموں کیخلاف کارروائی ہو رہی ہے جسے آپریشن کہا جا رہا ہے۔ ہم ہمسایوں کے ساتھ امن سے رہ رہے ہیں، ہمسایہ ملک پاکستان میں گڑبڑ کر رہے ہیں، ہم ان کے تنخواہ داروں کو قطعاً معاف نہیں کرینگے۔ مشرف کیس عدالت کے سپرد ہے عدالت جو بھی جزا سزا دے گی ہمیں قبول ہو گی۔ سیاسی رہنمائوں سے رابطے جاری ہیں متفقہ فیصلہ پر عملدرآمد کرینگے خواہ مذاکرات ہوں یا آپریشن قوم اور حکومت پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ اس امر کا اظہار رانا تنویر حسین نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔رانا تنویر حسین نے کہا  ہمیں علم ہے کہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں کون لوگ ملوث ہیں اور ان کے پیچھے کونسی قوتیں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...