لاہور+ کراچی (آئی این پی+ خصوصی رپورٹ) ایکس سروس مین سوسائٹی کے چیئرمین جنرل (ر) حمید گل نے کہا ہے کہ امریکہ نے ڈرون حملوں کے متبادل کے طور پر پاکستانی حکومت کو طالبان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیلئے مجبور کیا ہے۔ طالبان نے مولانا سمیع الحق کو مثبت جواب دیا مگر حکومت نے مثبت پیغام ملنے کے باوجود مثبت جواب نہیں دیا۔اب بھی مذاکرات کا آپشن ختم نہیں ہوا فوج کو عوام کے ساتھ الجھانے کی سازش ناکام بنانا ہو گی۔ ایک انٹرویو کے دوران کہا مولانا سمیع الحق نوازشریف سے ملاقات کے بارے مجھ سے مشورہ لیتے تو میں ان سے کہتا کہ وہ نواز شریف سے سب باتیں تحریری طور پر لکھوا لیتے۔