لاہور (آئی این پی) جے یو آئی (ف) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا امجد خان کا کہنا ہے ہم طالبان کے خلاف آپریشن کے حمایتی نہیں اور ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے، ہم نے کبھی وزارتوں اور اقتدار کو ترجیح نہیں دی‘ تاہم جب حکومت طالبان کے خلاف آپریشن شروع کریگی تو ہم بھی اپنی حکمت عملی واضح کرینگے۔