اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) علماء کونسل کے سربراہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ لگتا ہے بیورو کریٹس اور انکے وزرا نے وزیراعظم کو دھکا دینے کا فیصلہ کرلیا ہے وہ بھی وضعداری چھوڑ کر انہیں فارغ کردیں۔ پٹرول و بجلی کہیں پلان آف ایکشن اور آپریشن ضربِ عضب سے توجہ ہٹانے کی سازش تو نہیں۔ اتوار کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔