اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے موسمیات کے سیکرٹری جنرل مچل جیراڈ نے پاکستان کے نامور ماہر موسمیات ڈاکٹر قمر زمان چوہدری کو خصوصی مشیر برائے ایشیا مقرر کر دیا ہے۔ قمر زمان چوہدری اس وقت یواین ڈی پی اسلام آباد میں بطور نیشنل کلائمیٹ چینج پالیسی ایکسپرٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ وہ ڈبلیو ایم او کے خصوصی نمائندے کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی پہلی کلائمیٹ چینج پالیسی مرتب کرنے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا ۔
پاکستان کے ڈاکٹر قمر زمان یو این ادارہ موسمیات میں خصوصی مشیر برائے ایشیا مقرر
Jan 26, 2015