پشاور (این این آئی) متحدہ قومی مومنٹ کے رہنماء فاروق ستار نے کہا ہے کہ اگر دس سال پہلے الطاف حسین کی بات مان لی جاتی تو سانحہ پشاور جیسے واقعات نہ ہوتے۔ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک سکون سے نہیں بھٹیں گے۔ پشاور پریس کلب میں آرمی پبلک سکول کے شہید بچوں کے چہلم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا قوم کا مستقبل بچانے کیلئے اس جنگ کو ہر حال میں جیتنا ہوگا۔
10 سال پہلے الطاف کی بات مان لی جاتی تو پشاور جیسا سانحہ نہ ہوتا: فاروق ستار
Jan 26, 2015