اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرینگے، کمشن ضرورت تھی: کمشنر افضال بھٹی

لندن (وقار ملک) اوورسیز کمیشن عوام کی ضرورت تھی ۔سمندر پار پاکستانی اپنے ملک میں سرمایہ کاری کرنے سے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کرنے لگے تو وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم نواز شریف نے فوری اقدام کیا جس کی روشنی میں اوورسیز کمیشن معرض وجود میں آیا۔ ان خیالات کا اظہار اوورسیز کمشنر افضال بھٹی نے میئرآف سلائو چودھری شفیق ،سابق میئر راشد بٹ اور لو پاکستان کے چیئرمین مہر ندیم اختر اور شرجیل بٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب کے نزدیک عوام کے مسائل حل اولین ترجیح ہے۔ ڈی سی او کی سطح پر کمیٹیاں قائم ہوں گی ۔ سمندر پار پاکستان اب اپنے ملک پاکستان کاروبار کر سکیں گے اور انہیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ چودھری شفیق، راشد بٹ، مہر ندیم نے افضال بھٹی کی خدمت اور مثبت سوچ کو سراہا اور کہا’’نادرا‘‘ کارڈ اور پاسپورٹ کے حصول میں دشواریاں ہیں نادرا کارڈ کی فیس میں بلاوجہ اضافہ کیا گیا۔ پی آئی اے کی ٹکٹس مہنگی ہیں حکومت اس طرف توجہ دے ۔افضال بھٹی نے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ،راشد بٹ مہر ندیم نے کمشنر کو سلائو کی سرکاری دعوت دی جسے انہو ںنے قبول کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی جس ملک کے کونے میں ہوں گے وہ ان سے مل کر خوشی محسوس کرتے ہیں وہ بہت جلد یورپ کا دورہ بھی کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...