صنعا (اے ایف پی) یمن کے دارالحکومت صنعاء میں حوثی باغیوں نے اپنے خلاف مظاہرہ کرنیوالوں کو ڈرانے کیلئے ہوائی فائرنگ کر دی۔ عینی شاہدین نے بتایا صنعا یونیورسٹی کے قریب متعدد افراد اکٹھے ہوئے تھے ، گولیاں لگنے سے متعدد زخمی ہو گئے۔ باغیوں نے بیسیوں افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔