مصر میں زبردست مظاہرے، جھڑپیں اور بم حملے، خاتون سمیت16 افراد مارے گئے

قاہرہ (رائٹرز) مصر میں حسنی مبارک کو اقتدار سے ہٹانے کی تحریک کے 4 برس مکمل ہونے پر زبردست مظاہرے کئے گئے۔ پولیس کی فائرنگ‘ جھڑپوں اور پولیس سٹیشن پر بم حملے میں خاتون ،پولیس اہلکارسمیت 16 افراد ہلاک اور بیسیوں زخمی ہو گئے۔ قاہرہ میں سپورٹس کلب کے قریب پولیس سٹیشن کو بم سے نشانہ بنایا گیا۔ 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔ تحریر سکوائر میں معزول صدر مرسی کے ہزاروں حامی جمع ہو گئے۔ اخوان المسلمون کے کارکنوں نے مرسی کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں، صحرائی خطے سینائی میں ایمر جنسی میں تین ماہ توسیع کر دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن