مقبوضہ کشمیر میں حکومت سازی: مفتی سعید کا بی جے پی کے ساتھ مذاکرات کا اعتراف

جموں (کے پی آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ ٹریک ٹوسطح پر بات چیت کی تصدیق کرتے ہوئے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے کہا کہ عوام سے حاصل ہوئے منڈیٹ کو حکومت کی خاطر فروخت نہیں کریں گے ۔پارٹی سرپرست مفتی محمد سعید نے کہا کہ مجھے اقتدار کی ہوس نہیں ہے اور نہ ہی مجھے وزیراعلی کے عہدے کی لالچ ہے لیکن ریاست کی ترقی میری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے لئے ضرورت پڑنے پر میں بی جے پی کے ساتھ بھی ہاتھ ملاسکتا ہوں۔ پی ڈی پی سرپرست نے جموں میں پہلی بار حکومت سازی کے معاملے پر اعتراف کیا کہ بی جے پی کے ساتھ ٹریک ٹو سطح پر بات چیت جاری ہے اور اگر یہ کامیاب ہوئی تو فریقین کم سے کم مشترکہ پروگرام ترتیب دیں گے جس کے بعد حکومت سازی کے معاملے پر باضابطہ بات چیت کا سلسلہ شروع کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہاکسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ ہمارا اتحاد صرف اصولوں اور نظریہ کی بنیاد پر ہی ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...