بنگلہ دیش: ’’بس پر پٹرول بم حملہ‘‘ اپوزیشن رہنما خالدہ ضیا پر الزام عائد

ڈھاکہ (رائٹرز) بنگلہ دیش کی پولیس نے اپوزیشن پارٹی بنگلہ دیشی نیشنلسٹ پارٹی کی سربراہ خالدہ ضیاء پر مسافر بس پر پٹرول بم حملے پر اکسانے کا الزام عائد کیا ہے۔ سینئر پولیس افسر نے کہا کہ جمعہ کے روز اس حملے میں 29 افراد زخمی ہو گئے تھے جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام نے الزام عائد کیا ڈھاکہ کو بند کرنے کی مہم کے دوران بس پر حملے کا حکم دیا تھا۔ ڈھاکہ کو بند کرنے کے پروگرام کے دوران خالدہ ضیا کے خلاف پہلی مرتبہ اس قسم کے حملے کا الزام لگایا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن