امریکہ کو پاکستان کی ضرورت ہے، بھارت سے محبت صرف خوش کرنے کیلئے ہے: ضیاء الدین

لاہور (خبرنگار) آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) خواجہ ضیاء الدین نے کہا ہے امریکہ کو پاکستان کی ابھی بہت ضرورت ہے۔ امریکی ابھی افغانستان میں موجود ہیں، بھارت سے بہت زیادہ محبت کا اظہار بھارتی حکومت اور عوام کو خوش کرنے کیلئے ہے۔ امریکی صدر نے بھارت کو اقوام متحدہ کی مستقل رکنیت دلانے کیلئے مدد کا جو وعدہ کیا ہے وہ پورا نہیں ہو سکتا، چین ایسی کسی بھی کوشش کو ویٹو کر دے گا۔ اوباما کے دورہ بھارت اور پاکستان کو نظرانداز کئے جانے کے بارے میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا امریکہ اور بھارت کے درمیان نیوکلیئر اور دفاع کے حوالے سے جو پیشرفت ہوئی ہے پاکستان کو اپنی پالیسیاں اسی کے مطابق تشکیل دینا ہوں گی۔ بھارت دنیا بھر میں جو مرضی پراپیگنڈہ کرتا پھرے وہ پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی کرتا ہے۔ بھارت میں اپنے ہی عوام خصوصاً مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ حکومتی دہشت گردی ہو رہی ہے۔ کشمیریوں کے ساتھ بھارتی مظالم کیسے چھپائے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا امریکیوں کو پاکستان کی ضرورت کا احساس ہے۔ وہ دورہ بھارت کے بعد پاکستان کو بتا دیں گے اوباما نے جو کچھ کہا یا کیا وہ ڈپلومیسی کا حصہ تھا۔ آرمی چیف کے اوباما کے دورہ کے وقت چین جانے کو امریکیوں کے لئے پیغام کے سوال پر انہوں نے کہا کہ امریکہ کو پیغام دورہ روس سے دیا جا سکتا تھا۔ چین اور پاکستان کے تعلقات کا ساری دنیا کو بخوبی علم ہے۔ انہوں نے کہا بھارت کو اتنا کچھ نہیں ملے گا جتنا نظر آ رہا ہے وعدے زیادہ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...